لاڑکانہ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ : لاڑکانہ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کل شروع ہورہے ہیں ۔
لاڑکانہ بورڈ کے تحت بھی میٹرک کے امتحانات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ لاڑکانہ ڈویژن کے چھ اضلاع لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، شکارپور ، جیکب آباد ، کشمور اور ضلع دادو کے علاقے میہڑ کے بارہ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات میں شرکت کرینگے ۔نقل کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گی