اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا نصاب کا اہم تقاضا ہے جسے اس وقت بہت کم تعلیمی ادارے پورا کر رہے ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دو ہزار دس سے پرچے نئے طرز پر بنانے کا اعلان کردیا۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سال دو ہزار دس سے انٹر بورڈ کے پرچے نئے طرز پر بنائے جائیں گے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2009ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 33 ہزار 4 سو 41 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 12870 امیدواروںنے تمام 7 پرچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔